Monday , May 21 2018
Home / شہر کی خبریں / انکاونٹر میں ہلاک ماونوازوں کی لاشیں ، ارکان خاندان کے حوالہ

انکاونٹر میں ہلاک ماونوازوں کی لاشیں ، ارکان خاندان کے حوالہ

حیدرآباد /15 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں گزشتہ روز انکاونٹر میں ہلاک 8ماونوازوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے ارکان خاندان کے حوالہ کردی گئی ہیں۔گزشتہ شب 7لاشیں ان کے خاندانوں کے حوالہ کردی گئی تھیں تاہم ایک لاش جمعہ کو حوالے کی گئی ۔پولیس نے یہ بات بتائی۔حال ہی میں تشکیل شدہ انتہاپسند گروپ کے 8ارکان جو مبینہ طور پر جبری وصولی اور تشدد میں ملوث تھے ، پولیس کے ساتھ انکاونٹر میں گزشتہ روز تیکولا پلی منڈل میں ہلاک ہوگئے ۔تمام مہلوک ماونوازوں کا تعلق سی پی آئی ایم ایل چندراپُلاریڈی باٹا گروپ سے تعلق تھا اور یہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے رہنے والے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT