انکاونٹر واقعہ ایس آئی ٹی کے ذریعہ تحقیقات مسترد

مکتھل /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آلیر ضلع نلگنڈہ میں حالیہ پیش آئے پولیس کے فرضی انکاونٹر واقعہ جس میں پانچ زیر دریافت قیدیوں کو منصوبہ بند طریقہ پر ہلاک کیا گیا ۔ جس کی ریاستی حکومت نے ایس آئی ٹی اسپیشل انویسٹگیشن ٹیم کے ذریعہ تحقیاقت کا جو حکم دیا ہے ۔ اس کو مکتھل میں کل جماعتی قائدین ، جمعیتہ علماء مکتھل ، جماعت اسلامی ، مکتھل ا

مکتھل /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آلیر ضلع نلگنڈہ میں حالیہ پیش آئے پولیس کے فرضی انکاونٹر واقعہ جس میں پانچ زیر دریافت قیدیوں کو منصوبہ بند طریقہ پر ہلاک کیا گیا ۔ جس کی ریاستی حکومت نے ایس آئی ٹی اسپیشل انویسٹگیشن ٹیم کے ذریعہ تحقیاقت کا جو حکم دیا ہے ۔ اس کو مکتھل میں کل جماعتی قائدین ، جمعیتہ علماء مکتھل ، جماعت اسلامی ، مکتھل اور ایم پی جے کے علاوہ مسلمانان مکتھل نے مسترد کرتے ہوئے تحصیلدار مکتھل مسٹر انجی ریڈی کو تمام مذہبی جماعتوں و تنظیوں کی جانب سے ایک یادداشت حوالے کی جس میں تلنگانہ کی ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ کی ایس آئی ٹی کے بجائے سی بی آئی یا کسی برسر خدمت جج کے ذریعہ تحقیاقت کروائی جائیں ۔ اس موقع پر مولانا عبدالقوی حسامی صدر جمعیتہ علماء ، مولانا غلام محمد رشید نائب صدر ، قاضی شہاب الدین خطیب عبدالقدیر ، عبدالباری ، جناب محمد انور ، جناب صادق حسین ، جناب عبدالرحمن ، جناب عبدالحمید پٹیل ، جناب اصغر علی کونسلر ، جناب محمد پاشاہ ، جناب نذیر احمد ، مولانا نصیرالدین رشادی ، میر عاصم حسین ، شرف الدین ، الحاج غلام عباس علی اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT