Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / انکاونٹر کی مذمت ‘متحدہ مجلس عمل کا آج ہنگامی اجلاس

انکاونٹر کی مذمت ‘متحدہ مجلس عمل کا آج ہنگامی اجلاس

صورتحال پر غور اور مستقبل کی حکمت عملی پر فیصلہ متوقع

صورتحال پر غور اور مستقبل کی حکمت عملی پر فیصلہ متوقع
حیدرآباد ۔ /7 اپریل (سیاست نیوز) متحدہ مجلس عمل نے 5 مسلم نوجوانوں کی انکاؤنٹر کے نام پر پولیس فائرنگ میں ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کا ہنگامی اجلاس /8 اپریل منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جناب رحیم الدین انصاری نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ مجلس عمل کا اجلاس 5 نوجوانوں کے انکاؤنٹر کے واقعہ کے پیش نظر طلب کیا گیا ہے جو کہ بروز چہارشنبہ 11 بجے دن دارالسلام میں منعقد ہوگا ۔ جناب محمد عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں پولیس کی اس کارروائی کے علاوہ دیگر امور پر غور کرنے کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔ جناب رحیم الدین انصاری نے تمام اراکین متحدہ مجلس عمل سے خواہش کی کہ وہ بپابندی وقت اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔

TOPPOPULARRECENT