انکاونٹر کے خلاف اے پی بھون کے باہر احتجاج لکھنو اور پونے میں مظاہرے

نئی دہلی ۔ 11 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش میں 20 قبائیلی صندل کی لکڑی کے ورکرس اور تلنگانہ میں زیر دریافت پانچ مسلم نوجوانوں کی ہلاکت پر احتجاج کرتے ہوئے کارکنوں کے ایک گروپ نے آج دہلی میں آندھرا پردیش بھون کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اور اس کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ تقریبا 50 مظاہرین نے جس کی قیادت آل انڈیا پروگریسیو ویمنس اسوسی ایشن سکریٹری کویتا کرشنن نے کی ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کے خلاف نعرے لگائے ۔ لکھنو اور پونے میں بھی تلنگانہ میں مسلم نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT