Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / انکاؤنٹر میں 2 نکسلائٹس ہلاک

انکاؤنٹر میں 2 نکسلائٹس ہلاک

رائے پور 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ تصادم میں 2 نکسلائٹس ہلاک ہوگئے۔ آندھراپردیش پولیس کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ریزرو گروپ اور مقامی پولیس نے ایک خصوصی کارروائی میں 2 نکسلائٹس کو مار گرایا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اندرا کلیان ابلیا نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ یہ اطلاع ملنے پر کہ ضلع مشرقی گوداوری (اے پی) کے سرحد پر کنٹہ کے جنگلات میں نکسلائٹس کی حمل و نقل دیکھی گئی۔ سکیورٹی فورسیس کو وہاں روانہ کیا گیا اور جب اس علاقہ کی گھیرا بندی کی جارہی تھی کہ اچانک مسلح نکسلائٹس نے فائرنگ شروع کردی اور دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ بعدازاں تلاشی لینے پر 2 نکسلائٹس کی نعشیں اور گولیوں سے بھرے ہوئے بندوق دستیاب ہوئے۔

 

اترپردیش میں نوجوان جوڑے کا قتل
مظفر نگر 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ناموس کی خاطر قتل کے واقعہ میں ایک نوجوان جوڑے کو لڑکی کے افراد خاندان نے گلا گھونٹ کر مار دیا جبکہ ان کی نعشیں لڑکی کے مکان سے نیم برہنہ حالت میں دستیاب ہوئیں۔ پولیس نے بتایا کہ اس جوڑے کا قتل موضع چنڈیل مال میں کیا گیا۔ اس سلسلہ میں لڑکی کے والد مکیش اور بھائی دیپک کو گرفتار کرلیا گیا جنھوں نے یہ اقبال جرم کرلیا کہ خاندان کی عزت و ناموس کی خاطر اس جوڑے کو قتل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT