انکتا فاتح لیکن قازقستان سے بھی ہندوستان کوشکست

نئی دہلی۔8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ایک مرتبہ پھر انکتا رینا نے کمال کی کارکردگی دہراتے ہوئے دنیا کی81 ویں درجہ کی ٹینس کھلاڑی یولیا پتسیواکے خلاف دلچسپ کامیابی درج کی لیکن گھریلو میدان پر چل رہے فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ایک میں ہندوستان کو قازقستان سے 1۔2 کی شکست کے ساتھ مسلسل دوسرے دن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہندستان کو یہاں آر کے کھنہ ٹینس اسٹیڈیم میں چل رہے فیڈ کپ کے پول اے میں چین سے بھی 1۔2 سے شکست ملی تھی۔ ہندستانی خاتون ٹیم اب اپنے پول اے کے تیسرے میچ میں ہانگ کانگ کے خلاف کھیلنے اترے گی۔پول اے میں خواتین کے سنگلز کے پہلے میچ میں جیرینا ڈیاس نے کرمن کور تھاڈي کو راست سٹوں میں 6۔3، 6۔2 سے شکست دی اور ایک گھنٹے میں آسان فتح کے ساتھ 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔میچ میں کرمن نے چھ ڈبل فالٹ کئے اور پانچ میں سے دو بریک پوائنٹس ہی بنا سکیں جبکہ سنگلز میں 55 ویں رینک کی جیرینا نے چھ میں سے پانچ مرتبہ ہندوستانی کھلاڑی کی سروس بریک کی۔دوسرے سنگلز میچ میں اگرچہ 253 ویں درجہ کی انکتا نے مسلسل دوسرے دن اچھا مظاہرہ کیا اور81 ویں مقام کی یولیا کو تین سٹوں کی سخت جدوجہد میں 6۔3، 1۔6،6۔4 سے شکست دے کر ہندوستان کو 1۔1 سے برابر دلا دی۔انکتا نے دو گھنٹے 25 منٹ طویل مقابلے میں نو میں سے چار مرتبہ حریف کھلاڑی کی سروس بریک کی اور صرف ایک ڈبل فالٹ کیا۔اگرچہ خاتون ڈبلز کے فیصلہ کن تیسرے میچ میں انکتا اور پوجا تھومبرے کی جوڑی اتنی جدوجہد نہیں کر سکیں اور اس بار جیرینا۔یولیا کی جوڑی نے آسانی سے 6۔0، 6۔4 سے میچ اور قازقستان کو 2۔1 سے جیت دلا دی۔یہ میچ ایک گھنٹے دو منٹ تک چلا جس میں ہندوستانی جوڑی نے تین ڈبل فالٹ کئے ۔پول اے کے دیگر مقابلے میں چین نے ہانگ کانگ کو 2۔1 سے شکست دی۔وہیں پول بی میں جاپان نے جمہوریہ کوریا کو 3۔0 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT