Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / انکم سرٹیفکیٹ کی اجرائی کا ڈپٹی تحصیلدار کو اختیار

انکم سرٹیفکیٹ کی اجرائی کا ڈپٹی تحصیلدار کو اختیار

حیدرآباد۔/25مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں عوام بالخصوص طلباء و سرپرستوں کو سالانہ آمدنی کا صداقت نامہ حاصل کرنا اب آسان ہوجائیگا کیونکہ حکومت نے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے انکم سرٹیفکیٹ کی اجرائی کے اختیارات ڈپٹی تحصیلداروں کو دیئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اب تک تحصیلدار کو یہ اختیار تھا اور مختلف وجوہات کی بناء سرٹیفکیٹ کے حصول میں تاخیر یا مشکل ہوا کرتی تھی چنانچہ حکومت نے یہ اختیارات اب ڈپٹی تحصیلداروں کو سونپ دیئے ہیں۔

کے ٹی آر کی دو امریکی شہروں کے میئرس سے ملاقات
حیدرآباد۔/25مئی ، ( این ایس ایس) تلنگانہ کے وزیر انڈسٹریز و آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے آج کارمل اور انڈیانہ پولیس کے میئرس سے ملاقات کی۔ انہوں نے انفرااسٹرکچر پراجکٹس کیلئے  فنڈ اکٹھا کرنے کے مقصد سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور دیگر طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ کارمل کے میئر جیمس برینارڈ نے ان کے شہر میں پینے کے پانی کی سربراہی، برقی سربراہی، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر اُمور کی تفصیلات بتائی۔ کے ٹی راما راؤ کو سٹی ہال بلڈنگ کا معائنہ کروایا گیا۔ اسی طرح انڈیانہ پولیس کے میئر جوہوگسیٹ سے بھی انتظامی اُمور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT