Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / انکم ٹیکس استثنیٰ کی حد 5 لاکھ کردینے کا مطالبہ

انکم ٹیکس استثنیٰ کی حد 5 لاکھ کردینے کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ٹریڈ یونین لیڈروں نے آج حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آنے والے بجٹ میں انکم ٹیکس کی استثنائی حد میں 5 لاکھ تک کردینے کا مطالبہ کیا ۔ ملازمین کے لیے یہ حد واجبی ہے ۔ فی الحال شخصی انکم ٹیکس کی حد 2.5 لاکھ روپئے رکھی گئی ہے ۔ ٹریڈ یونین لیڈروں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ منافع بخش کمپنیوں میں غیر مشغول سرمایہ کو روک دیا جائے ان کمپنیوں کے احیاء کے لیے بجٹ منظور کیا جانا چاہئے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ماقبل بجٹ ملاقات میں 11 ٹریڈ یونینوں کے قائدین نے فریقین بنا رہی ہے جسے اہم سیکٹروں میں ایف ڈی آئی کی مخالفت کی ہے ۔ٹریڈ یونینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شخصی انکم ٹیکس استثنیٰ کی حد کو کم کرنا ضروری ہے کیوں کہ مہنگائی کے پیش نظر آمدنی کی شرح میں کمی آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT