Thursday , May 24 2018
Home / ہندوستان / انکم ٹیکس دھاوے سیاسی اغراض پر مبنی نہیں‘ ویویک جئے رمن

انکم ٹیکس دھاوے سیاسی اغراض پر مبنی نہیں‘ ویویک جئے رمن

چینائی 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) محروس انا ڈی ایم کے لیڈر وی کے ششی کلا کے بھتیجے و جیا ٹی وی کے سربراہ ویویک جئے رمن نے آج کہا کہ ان کے افراد خاندان کی جائیدادوں پر انکم ٹیکس دھاوے سیاسی اغراض پر مبنی نظر نہیں آتے ۔ آئی ٹی حکام نے گذشتہ جمعرات کو جیا ٹی وی کے علاوہ کئی مقامات پر بیک وقت دھاوے کئے تھے ۔ ان دھاووں کا سلسلہ کل ختم ہوا ۔ پانچ دن طویل تلاشی مہم کے بعد انکم ٹیکس عملہ نے 1,430 کروڑ روپئے کی غیر محسوب آمدنی کا پتہ چلایا ہے اور یہ 10 افراد کی بتائی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے یہ دولت ان افراد کی بھی ہے جن کا تعلق ششی کلا سے بتایا گیا ہے ۔ اس دوران پولیس نے کہا کہ آئی ٹی عہدیداروں کی جانب سے آج ضبط شدہ دستاویزات کی جانچ کا کام چل رہا ہے ۔ یہ جانچ گرین ٹی اسٹیٹ نیل گری میں کی جا رہی ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ یہ اسٹیٹ آنجہانی چیف منسٹر جئے للیتا اور ان کی قریبی ساتھی وی کے ششی کلا نے پانچ سال قبل خریدا تھا ۔ جئے رمن نے کہا کہ انہوں نے حکام کے تمام سوالات کے جواب دئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT