Tuesday , July 17 2018
Home / ہندوستان / انکم ٹیکس کیس : رابرٹ وڈرا کے ادارہ کی درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

انکم ٹیکس کیس : رابرٹ وڈرا کے ادارہ کی درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

نئی دہلی ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے رابرٹ وڈرا سے متعلق ایک ہاسپٹالیٹی ادارہ کی درخواست کو مسترد کردیا جو اس کو 2010-2011 کے دوران ہریانہ اور راجستھان میں اراضی کی معاملتوں سے ہونے والے اس کے فوائد کے دوبارہ تخمینہ کیلئے محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے دی گئی نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کی گئی تھی۔ دہلی میں واقع ادارہ اسکائی لائٹ ہاسپٹالیٹی نے دہلی ہائیکورٹ کی طرف سے فروری میں جاری کردہ حکم کے خلاف یہ اپیل کی تھی جس میں انکم ٹیکس نوٹس کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ جسٹس اے کے سکری اور جسٹس اشوک بھوشن پر مشتمل سپریم کورٹ بنچ نے مختصر سماعت کے بعد ہائیکورٹ کے حکم میں مداخلت سے انکار کردیا جس میں وڈرا سے متعلق ادارہ کو تخمینہ کرنے والے افسر کے روبرو اس کارروائی میں شامل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس نادہندگی سے متعلق رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے پاس یہ سمجھنے کی وجہ ہیکہ اس ادارہ کی طرف سے 2010-2011ء میں کمائے گئے 35 کروڑ روپئے تخمینہ سے بچ کر نکل گئے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT