Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / انکم ٹیکس کی جانچ کیلئے اکٹوبر سے مخصوص دائرہ کار نہ ہوگا

انکم ٹیکس کی جانچ کیلئے اکٹوبر سے مخصوص دائرہ کار نہ ہوگا

نئی دہلی 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکس دہندگان کے ریٹرنس کی جانچ پڑتال اب مخصوص دائرہ کار سے آزاد ہونے والی ہے۔ ماہ اکٹوبر کے آتے آتے محکمہ انکم ٹیکس ممبئی اور دہلی میں نئے سسٹم کا پائلیٹ پراجکٹ شروع کردے گا تاکہ ممکنہ خامیاں اور نقائص کا پتہ چلے۔ بعد میں اِس پراجکٹ کو عمل آوری کے پہلے مرحلہ میں 100 شہروں میں لاگو کیا جائے گا۔ اِس سسٹم میں گنجائش ہے کہ کسی بھی ٹیکس دہندے کا پروفائیل اسپیشل سافٹ ویر کے ذریعہ ملک بھر کے کسی بھی آفیسر کے تفویض کیا جاسکتا ہے۔ موجودہ سسٹم میں ٹیکس دہندگان کی تفصیلات کا جائزہ مخصوص ریجن میں ہی ہوتا ہے جہاں وہ مقیم ہے۔ انکم ٹیکس کے ایک سینئر عہدیدار نے جو اِس اقدام سے قریبی واقفیت رکھتے ہیں، اُنھوں نے کہاکہ اِس تبدیلی کا مقصد محکمہ میں کرپشن پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس دہندگان کو درپیش ہراسانی کا سدباب کرنا بھی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی اولین مساعی ہے۔ مجوزہ سسٹم کے تحت ملک کے 18 بڑے ٹیکس ریجنس تحلیل ہوجانے کی توقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT