Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / انکم ڈیکلریشن اسکیم پر سمینار

انکم ڈیکلریشن اسکیم پر سمینار

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : محکمہ انکم ٹیکس اور ٹیکس بار اسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر سمینار کا انعقاد عمل میں لایا تاکہ عوام کو انکم ڈیکلریشن اسکیم سے واقف کروائیں اس اسکیم کی آخری تاریخ 31 ستمبر ہے ۔ سشیل کمار پرنسپال کمشنر انکم ٹیکس ، حیدرآباد ، مرلی کرشنا کمشنر انکم ٹیکس ، وینکٹیشورلو کمشنر انکم ٹیکس نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ مرکزی اسکیم سارے ملک میں جاری ہے انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس دہندگان اپنے مملوکہ غیر مملوکہ اثاثہ جات وغیرہ اس اسکیم کے ذریعہ بہتر ڈیکلریشن کرسکتے ہیں ۔ جب کہ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے کوئی سوالات نہیں کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا اس کے لیے 45 فیصد ٹیکس ظاہر کردہ رقم پر ادا کرنا ہوگا جس میں 30 فیصد ٹیکس 7.5 فیصد سرچارج ، 7.5 فصد پینالٹی شامل ہوگی ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ محکمہ کے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ بعض افراد اپنی غیر ظاہر کردہ رقم کو پوشیدہ رکھ رہے ہیں ۔ بعد ازاں اس تعلق سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے عوام سے اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ظاہر کردہ اثاثہ جات سے حاصل ہونے والے ٹیکس کا ملک میں انفراسٹرکچر سہولتوں کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔ انہوں نے تمام کہا کہ جو لوگ سرچ وارنٹس کا سامنا کرنے والے اسمگلرس اس اسکیم سے استفادہ حاصل نہیں کرسکتے ۔ قبل ازیں مس امیشا گپتا اے سی انکم ٹیکس نے سامعین کا خیر مقدم کیا ۔ بی رمیش کمار صدر ٹیکس بار اسوسی ایشن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT