Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / انکیتا کو پہلی ڈبلیو ٹی اے کامیابی

انکیتا کو پہلی ڈبلیو ٹی اے کامیابی

نئی دہلی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی اُبھرتی ٹینس اسٹار انکیتا رائنا نے اپنے کرئیر کی پہلی ڈبلیو ٹی اے سرکٹ کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جیسا کہ اُنھوں نے 1.25 لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ٹورنمنٹ انٹرنیشنل ویمنس اوپن کے ایک مقابلہ میں سخت جدوجہد کے بعد جونری نمی گاتا کو 6-4 ، 2-6 ، 6-2 سے شکست دی۔ گرم اور رطوبت سے بھرا موسم کھیل کے لئے سخت حالات پیدا کررہا تھا جہاں 3 سیٹوں پر مشتمل مسابقتی مقابلہ میں ہندوستانی کھلاڑی نے اپنے کرئیر کی پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی جہاں اِن کا مقابلہ ہانگ کانگ کی لنگ ژانگ سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT