انکیت نے شراب پلائی اور عصمت ریزی کی متاثرہ خاتون کا بیان

ممبئی۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام )’’ عاشقی۔2‘‘ کے گلوکار انکیت تیواری پر متاثرہ خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انکیت نے پہلے اسے شراب پلائی اور پھر اس کی عصمت ریزی کی۔ یہی نہیں بلکہ اس نے عصمت ریزی جیسے گھناؤنے عمل کی فلم بندی بھی کی اور دھمکیاں دیں کہ اگر میں نے کسی کو اس کے بارے میں بتایا تو وہ عصمت ریزی کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پراًپ لوڈ کردے گا۔اس نے کہا کہ اسی ویڈیو کی دھمکیاں دے کر اس نے کئی بار اس کی عصمت ریزی کی۔

TOPPOPULARRECENT