Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / انکیت کی فیملی کی مدد کیلئے کے کے آر کاعزم

انکیت کی فیملی کی مدد کیلئے کے کے آر کاعزم

نئی دہلی ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کولکاتا نائیٹ رائیڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ اُن کی آئی پی ایل فرینچائز ممکنہ حد تک آگے بڑھتے ہوئے آنجہانی انکیت کیشری کی فیملی کی مدد کرے گی جبکہ یہ نوجوان بنگالی کھلاڑی میدان پر شدید تصادم کے نتیجہ میں گزشتہ روز فوت ہوگیا ۔ گمبھیر نے کل یہاں دہلی ڈیرڈیولس کے مقابل جیت کے بعد کہا کہ اُبھر

نئی دہلی ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کولکاتا نائیٹ رائیڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ اُن کی آئی پی ایل فرینچائز ممکنہ حد تک آگے بڑھتے ہوئے آنجہانی انکیت کیشری کی فیملی کی مدد کرے گی جبکہ یہ نوجوان بنگالی کھلاڑی میدان پر شدید تصادم کے نتیجہ میں گزشتہ روز فوت ہوگیا ۔ گمبھیر نے کل یہاں دہلی ڈیرڈیولس کے مقابل جیت کے بعد کہا کہ اُبھرتا کھلاڑی اب ہمارے ساتھ نہیں ہے اور یہ کافی دکھ کی بات ہے ۔ جو کچھ فیملی نے کھودیا اُس کا متبادل کچھ نہیں ہوسکتا لیکن ایک بات کا ہم یقین دے سکتے ہیں کہ کے کے آر اس فیملی کیلئے جو کچھ بن پڑے کریگا ۔ دریں اثناء کولکاتہ میں انکیت کی موت کے اندرون 24 گھنٹے ایک اور کرکٹر راہول گھوش کو مقامی لیگ میچ کے دوران فیلڈنگ میں سر زخمی ہونے کے بعد دواخانہ سے رجوع کیا گیا ہے ۔

بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپ میں کیشپ کی پیشرفت
ووہان (چین ) ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے پروپلی کیشپ نے 200,000 امریکی ڈالر والی بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپ میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کرتے ہوئے سنگاپور کے زی لیانگ ڈیرک وانگ کو آج یہاں سیدھے گیمس میں شکست فاش دے کر اس براعظمی چمپئن شپ کے سکنڈ راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ کامن ویلتھ گیمز چمپئن کیشپ جو اس میچ سے قبل اپنے حریف کے خلاف 4-2 کا ریکارڈ رکھتے تھے، وانگ کو ووہان اسپورٹس سنٹر جمنازیم میں 39 منٹ کے مقابلے میں 21-17 ، 21-13 سے کامیاب ہوئے ۔ 28 سالہ حیدرآبادی اسٹار اپنے اگلے مقابلے میں کل چائنیز تائیپی کے یا چینگ سو کے خلاف کھیلیں گے ۔ کیشپ نے اس حریف کو ماضی میں دو مرتبہ ہرایا ہے اور آخری بار گزشتہ ماہ نئی دہلی میں منعقدہ انڈیا سوپر سیریز کا میچ رہا۔

TOPPOPULARRECENT