Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انگریزی تصنیف Route to Paradise کی رسم اجرائی و سمینار قومی یکجہتی

انگریزی تصنیف Route to Paradise کی رسم اجرائی و سمینار قومی یکجہتی

قاضی پیٹ۔/20ڈسمبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بموقع عرس شریف حضرت سید شاہ افضل بیابانی الرفاعی القادری ؒ بمقام درگاہ شریف قاضی پیٹ ضلع ورنگل سمینار بعنوان ’ صوفی ازم و قومی یکجہتی ‘ بصدارت حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف بہ حضرت خسرو پاشاہ سجادہ نشین 21ڈسمبر کو بعد نماز عشاء معنقد ہوگا۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر ریاستتلن

قاضی پیٹ۔/20ڈسمبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بموقع عرس شریف حضرت سید شاہ افضل بیابانی الرفاعی القادری ؒ بمقام درگاہ شریف قاضی پیٹ ضلع ورنگل سمینار بعنوان ’ صوفی ازم و قومی یکجہتی ‘ بصدارت حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف بہ حضرت خسرو پاشاہ سجادہ نشین 21ڈسمبر کو بعد نماز عشاء معنقد ہوگا۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر ریاستتلنگانہ مہمان خصوصی ہوں گے اور کتاب راہ خلد برین بزگان انگریزی Route to Paradise کی رسم اجرائی انجام دیں گے۔ مولانا محمد فصیح الدین نظامی مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد، جناب سید خالد قادری سب ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ مولانا مجاہد بیابانی، مولانا حافظ محمد خان بیابانی مخاطب کریں گے۔ ڈاکٹر عزیز احمد عرسی پرنسپل موظف اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل کتاب پر تبصرہ کریں گے۔ اس کتاب کے مصنف سید شجاعت اللہ حسینی بیابانی و ایڈیٹر جناب خواجہ قطب الدین حسینی محمودی موظف لکچرر اسلامیہ کالج موجود رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT