Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / ’’انگریزی مہارت ‘‘کورس کا انعقاد ، طلبہ میں اسنادات کی تقسیم

’’انگریزی مہارت ‘‘کورس کا انعقاد ، طلبہ میں اسنادات کی تقسیم

حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) ادارہ سیاست اور امریکی قونصلیٹ جنرل حیدرآباد کے اشتراک سے ’’انگلش برائے روزگار‘‘ کورس کے دوسرے بیاچ کا کامیابی کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔ سیاست ٹیکنالوجیز ٹریننگ سنٹر، لکڑی کا پل پر 45 روزہ مفت کورس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انگلش لینگویج فیلو (امریکہ) مس بلیر کریمر ہارٹ نے تدریسی ذمہ داری انجام دی۔ کورس کے اختتام پر آج تقریب تقسیم اسنادات کا انعقاد عمل میں آیا۔ مسٹر گبریل ہونس اولیور پبلک افیرس آفیسر امریکی قونصلیٹ جنرل حیدرآباد کے علاوہ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے اس پروگرام میں شرکت کی اور طلبہ میں اسنادات تقسیم کئے۔ مسٹر گبریل نے طلبہ سے تبادلہ خیال کیا اور ان کی رائے معلوم کی۔ انہوں نے ادارہ سیاست کی عوامی خدمات کی بھی ستائش کی اور کہا کہ امریکی قونصل خانہ ادارہ سیاست کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست مس بلیر پریمر ہارٹ انگلش لینگویج فیلو، مسٹر سنتھل کے تروپتی کلچرل افیرس اسسٹنٹ امریکی قونصلیٹ جنرل حیدرآباد اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ مس بلیر پریمیر ہارٹ مزید 10 ماہ انگلش کلاسیس جاری رکھیں گی۔ آئندہ بیاچ کا 12 جنوری 2016ء سے آغاز ہورہا ہے۔ امیدواروں کو ان کی قابلیت کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔ خواہشمند امیدوار مسٹر زاہد فاروقی سے دفتر سیاست پر 9 بجے صبح تا 5 بجے شام یا فون نمبر 9848256515 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT