Monday , November 19 2018
Home / دنیا / انگلستان کے سینکڑوں اسکولوں کو بم کی جھوٹی دھمکی کے ای میلس

انگلستان کے سینکڑوں اسکولوں کو بم کی جھوٹی دھمکی کے ای میلس

لندن ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انگلستان کے 400 سے زیادہ اسکولس کو آج بم کی جھوٹی دھمکی کے ای میلس وصول ہوئے۔ ان ای میلس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یونیورسٹی کے میدانوں آن لائن ادائیگی کے مراکز پر ایک آلہ سے بم دھماکہ کیا جائے گا۔ اسکواڈ لینڈ یارڈ نے کہا کہ یہ مکتوبات زیرتحقیق ہیں۔ تاہم جان کے کسی بھی خطرہ کے امکانات مسترد کردیئے۔ ان دھمکیوں کو فی الحال جھوٹی دھمکیاں سمجھا جارہا ہے کیونکہ ایسی کوئی شہادت حاصل نہیں ہوئی جس سے ظاہر ہوتا ہو کہ یہ دہشت گردی سے مربوط کارروائی ہے۔ لندن، میانچسٹر، نارکھمبریا اور شمالی یارک شائر کے اسکولس کو یہ ای میلس وصول ہوئے جن میں 5 ہزار امریکی ڈالر اسکول انتظامیہ سے طلب کئے گئے تھے اور پولیس کو اس کی اطلاع دینے کے خلاف انتباہ دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT