Sunday , April 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلش ایتھلیٹ کی اپنی غلطی گولڈ میڈل سے محروم

انگلش ایتھلیٹ کی اپنی غلطی گولڈ میڈل سے محروم

گولڈ کوسٹ۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انگلش ایتھلیٹ زہارنیل ہیوز اپنی غلطی کے باعث کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل سے محروم ہوگئے۔ مینز 200 میٹرس مقابلے میں ان کا دایاں ہاتھ دوڑتے ہوئے دوسری قطار میں موجود ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے جیریم رچرڈز سے ٹکرا گیا جس پر قوانین کے مطابق انہیں مقابلے سے دستبردار کر دیا گیا حالانکہ ابتداء میں انہیں مقابلہ کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔انہوں نے معطلی کے فیصلے کیخلاف اپیل بھی کی جو منظور نہیں کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT