Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلش باری لڑکھڑا گئی مگر ویسٹ انڈیز کے مقابل 220 کی سبقت

انگلش باری لڑکھڑا گئی مگر ویسٹ انڈیز کے مقابل 220 کی سبقت

نارتھ ساؤنڈ ( اینٹیگا اینڈ باربوڈا ) ۔ 16 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کا ٹاپ آرڈر دوبارہ معمولی اسکور پر پویلین لوٹ گیا لیکن مہمانوں کو پھر بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ کے کل اینٹیگا میں سرویوین رچرڈس اسٹیڈیم میں جاری مقابلے کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک مجموعی طورپر 220 کی سبقت حاصل ہوگئی جبکہ اُن کی دوسری اننگز کا اسکور 116/3 رہ

نارتھ ساؤنڈ ( اینٹیگا اینڈ باربوڈا ) ۔ 16 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کا ٹاپ آرڈر دوبارہ معمولی اسکور پر پویلین لوٹ گیا لیکن مہمانوں کو پھر بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ کے کل اینٹیگا میں سرویوین رچرڈس اسٹیڈیم میں جاری مقابلے کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک مجموعی طورپر 220 کی سبقت حاصل ہوگئی جبکہ اُن کی دوسری اننگز کا اسکور 116/3 رہا ۔ جرمین بلیک ووڈ نے پہلی ٹسٹ سنچری کے ذریعہ ہوم ٹیم کو پہلی اننگز میں 295 تک پہونچایا ۔ جیمس ٹریڈویل نے آف اسپن کے ذریعہ 26 اوورس میں 4/47 کے سب سے نمایاں اعداد و شمار درج کرائے اور اپنی ٹیم کی پہلی اننگز میں سبقت کو یقینی بنایا ۔ 104 رنز کی برتری ملنے کے بعد آخری سیشن میں اوپنرس جوناتھن ٹراٹ (4) اور کیپٹن السٹر کک (13) کو جیروم ٹیلر (2/12 ) نے تیزی سے پویلین لوٹادیا ۔ ایان بیل 11 پر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد گیری بیالنس 44 اور جوروٹ نے 32 ناٹ آؤٹ رنز بناتے ہوئے انگلش ٹیم کو مزید نقصان سے بچائے رکھا ۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 399 اسکور کئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT