Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلش بولروں کے خلاف ہندوستانی ٹاپ آرڈربے بس

انگلش بولروں کے خلاف ہندوستانی ٹاپ آرڈربے بس

اولڈٹریفورڈ۔7اگست ( سیاست ڈاٹ کام)انگلش فاسٹ بولروں کے خلاف ہندوستانی ٹاپ آرڈر تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا۔جیسا کہ یہاں شروع ہوئے چوتھے ٹسٹ کے پہلے ہی دن جس وقت مقابلہ کا آغاز ہوا ‘ابتدائی پانچ اوورس میں ہی ٹیم کے سرفہرست چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جس میں مرلی وجئے ‘ چیٹیشور پجارا اور ویراٹ کوہلی بعیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ ج

اولڈٹریفورڈ۔7اگست ( سیاست ڈاٹ کام)انگلش فاسٹ بولروں کے خلاف ہندوستانی ٹاپ آرڈر تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا۔جیسا کہ یہاں شروع ہوئے چوتھے ٹسٹ کے پہلے ہی دن جس وقت مقابلہ کا آغاز ہوا ‘ابتدائی پانچ اوورس میں ہی ٹیم کے سرفہرست چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جس میں مرلی وجئے ‘ چیٹیشور پجارا اور ویراٹ کوہلی بعیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ جب کہ ٹیم میں واپسی کرنے والے اوپنر گوتم گمبھیر نے 4رن اسکور کئے ۔ چوتھے اوورس کی پہلی گیند پر 8رنز کے مجموعی اسکور پر ہندوستان کو گمبھیر کی شکل میں پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا جس کے بعد مجموعی اسکور میں ایک رن کا بھی اضافہ نہیں ہوا تھا کہ مہمان ٹیم کو مزید تین وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔ تادم تحریر ہندوستان نے 43اوورس میں 137رنز اسکور کرلئے ہیں۔ مہیندر سنگھ دھونی 12چوکوں کی مدد سے 57رنز اسکور کرنے کے علاوہ روی چندرن اشون (40) کے ہمراہ ساتویں وکٹ کیلئے66رنز کی پارٹنرشپ اور پانچویں وکٹ کیلئے اجنکیارہانے(24)کے ہمراہ 54رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کو مکمل تباہی سے باہرنکالا۔ انگلینڈ کیلئے اسٹیورٹ براڈ نے 19رنز کے عوض 4اور جیمس اینڈرسن نے 46رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں لوور آرڈر میں جڈیجہ اور بھونیشور کمار بھی شامل ہوگئے ۔

کوہلی کو دھونی کی حمایت
لندن۔7اگست ( سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے دورہ پر مسلسل ناکام ہورہے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویراٹ کوہلی کو مہیندر سنگھ دھونی کی مکمل حمایت دستیاب ہے جیسا کہ انہوں نے کہا ہے کہ صرف صحیح وقت آنے کی دیر ہے کہ انگلش شائقین دیکھیں گے کہ ویراٹ کوہلی ٹیم کیلئے کامیابی دلوانے والا مظاہرہ کریں گے ۔ کوہلی گذشتہ 7اننگز میں 101رنز اسکور کئے ہیں جس میں 39انکا اعظم ترین اسکور ہے جب کہ اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہوئے چوتھے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں بھی وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کے دورہ پر بھی کوہلی بہتر مظاہرہ کرنے میں ہنوز ناکام ہیں‘لیکن کپتان دھونی نے امید ظاہر کی ہے کہ کوہلی جلد فام میں لوٹیں گے۔

TOPPOPULARRECENT