Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلش شائقین محمد عامر کو معاف نہیں کریں گے، کک نے بدلا پینترا

انگلش شائقین محمد عامر کو معاف نہیں کریں گے، کک نے بدلا پینترا

لندن ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹسٹ سیریز کے آغاز سے قبل لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے جیسا کہ انگلش کیپٹن السٹیر کک نے فاسٹ بولر محمد عامر کو وارننگ جاری کی ہے کہ انہیں شائقین کے جارحانہ رویے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کپتان کک نے پینترا بدل لیا اور انگلش میڈیا بھی روایتی ہتھکنڈوں پر اُتر آیا۔ ایک انٹرویو میں کک نے کہا کہ محمد عامر کو نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔ انگلش شائقین فاسٹ بولر کو معاف نہیں کریں گے اور کرنا بھی نہیں چائیے۔ انگلینڈ کے ٹسٹ کیپٹن نے کہا کہ جب آپ کچھ غلط کرتے ہیں تو پھر سزا بھگتنے کیلئے بھی تیار رہیں۔ دوسری جانب محمد عامر بھی السٹیر کک کی وکٹیں اُڑانے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹسٹ سیریز کا افتتاحی میچ لارڈز میں 14 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT