Tuesday , December 11 2018

انگلش لینگویج کورس

حیدرآباد 10 اگسٹ (پریس نوٹ) سنٹر فار انگلش لینگویج ٹریننگ (سی ای ایل ٹی) ، یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ، عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے انگلش کمیونکیشن اسکلس اینڈ پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کورس کا 18 اگسٹ سے آغاز کیا جارہا ہے۔ دو ماہ کی مدت کے اس کورس کی فیس 4000/- روپئے ہے جو ڈی ڈی کے ذریعہ بحق پرنسپل، سی ای ایل ٹی، یو سی ای، او یو حیدرآباد ادا کرنا ہوگا۔ کلاسیس کے اوقات صبح 6 تا 8 اور شام 6 تا 8 بجے ہوں گے۔ X کلاس کامیاب اور اس سے زائد قابلیت کے طلبہ اس کورس میں داخلہ کے لئے اہل ہیں۔ رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 16 اگسٹ ہے۔ داخلہ کے خواہشمند امیدوار مزید تفصیلات کے لئے راست یا فون نمبر 040-64575575 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT