Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلش میڈیا عامر کی ہر حرکت پر نظر رکھے گا:گل

انگلش میڈیا عامر کی ہر حرکت پر نظر رکھے گا:گل

کراچی۔23 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل نے دورہ انگلینڈ کے لئے منتخب ٹیم کو بہترین قرار دیتے ہوئے عامر کو خبردار کیا ہے کہ انگلش میڈیا ان کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھے گا۔کرکٹ ویب سائٹ کو دئے گئے انٹرویو میں عمر گل نے کہا کہ ٹسٹ سیریز کے لئے منتخب کی گئی ٹیم اچھی نظر آرہی ہے تاہم کوئی بھی سلیکٹرز کے انتخاب پر مطمئن نہیں ہوتا لیکن اس معاملے پر میں کھلاڑیوں سے خوش ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیم پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں کامیابی دلانے والی ٹیم جیسی ہے۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی ٹسٹ ٹیم میں 6 سال بعد واپسی کرنے والے محمد عامر کو انگلینڈ میں پریس اور تماشائیوں کی جانب سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔عمرگل نے دورے میں عامر کے لئے مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ محمد عامر کو دورے میں بہت زیادہ دباؤ کا سامنا ہوگا اور یہ سب کچھ 2010 تنازعہ کی وجہ سے ہے۔ گل کے بموجب برطانوی میڈیا ان کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھے گا اور میں ان کو بتانا چاہوں گا کہ وہ اپنی بولنگ کے ذریعہ جواب دیں اور اپنی نقل و حرکت کو ہوٹل سے گراؤنڈ تک محدود رکھتے ہوئے کھیل پر توجہ دیں، یہی چیز تنقید اور پیچھے باتیں کرنے والوں کے لئے بہترین جواب ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT