Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / انگلش میڈیم اقامتی اسکولس کے قیام پر جماعت اسلامی سے تعاون کی خواہش

انگلش میڈیم اقامتی اسکولس کے قیام پر جماعت اسلامی سے تعاون کی خواہش

حیدرآباد۔/19مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جاریہ تعلیمی سال سے شروع ہونے والے 70 انگلش میڈیم اقامتی مدارس کو کامیاب بنانے کیلئے جماعت اسلامی سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ امیر جماعت اسلامی تلنگانہ مولانا حامد محمد خاں نے بتایا کہ چیف منسٹر نے سرکاری قیامگاہ پر ناشتہ پر مدعو کیا اور اقلیتوں کو درپیش مختلف مسائل پر بات چیت کی۔ چیف منسٹر نے اقامتی اسکولس کے کامیابی سے آغاز اور طلبہ کے داخلوں کو یقینی بنانے کیلئے جماعت اسلامی سے کارکنوں اور کیڈر کو متحرک کرنے کی اپیل کی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کیلئے انہوں نے اس اسکیم کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت انگلش میڈیم اقامتی مدارس قائم کئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مجموعی طور پر 120اقامتی اسکولس کے قیام کی تجویز ہے۔ مولانا حامد محمد خاں نے یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اس اسکیم کی کامیابی پر مکمل تعاون کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT