Thursday , May 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلش کرکٹر ویاٹ کوہلی کے بیاٹ پر فریفتہ

انگلش کرکٹر ویاٹ کوہلی کے بیاٹ پر فریفتہ

سڈنی۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی سے شادی کی خواہشمند انگلش کرکٹر ڈینیئلی ویاٹ اس بیاٹ پر بدستور فریفتہ ہیں جو انہیں کوہلی نے تحفہ میں دیا تھا۔نومبر میں اسی بیاٹ سے 56 گیندوں میں آسٹریلیا کیخلاف سنچری اسکور کرنے والی کرکٹر رواں ماہ کے آخر میں ٹی ٹوئنٹی سی رخی سیریز کے دوران ہندوستان اور آسٹریلیا کیخلاف بھی اپنا یہی خفیہ ہتھیار استعمال کریں گی۔ ٹوئٹر پر کوہلی کو شادی کی پیشکش کرنے والی ڈانی ویاٹ کو مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی تھی،اگرچہ شادی تو نہیں ہو سکی لیکن وہ کوہلی کے بیاٹ پر اب بھی نازاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT