Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلش کلب میں مسلمان فٹبالر کا جادو سر چڑھ کر بولا

انگلش کلب میں مسلمان فٹبالر کا جادو سر چڑھ کر بولا

لندن ۔ /18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) معروف انگلش فٹ بال کلب لیور پول کے مسلمان فٹ بالرمحمد صالح کی رواں سیزن میں شاندار پرفارمنس نے انگریز مداحوں کو ان کا اتنا شیدائی بنایا کہ فٹبال فین یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ اگر صالح مزید گول کرتا تو وہ بھی مسلمان ہو جاتے۔مغربی میڈیا میں ان دنوں مصری فٹبال محمد صالح کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے ۔معروف انگلش کلب لیور پول کی جانب سے کھیلنے والے مصری نژاد فٹ بال محمد صالح کی رواں سیزن میں شاندار پرفارمنس اور 30 گول نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ برطانیہ بھر میں فٹ بال مداح ان کے دیوانے ہوگئے ہیں۔لیور پول اور پورٹو کے درمیان میچ میں لیور پول نے 5 صفر سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں سب سے نمایاں محمد صالح رہے، گو کہ اس میچ میں صالح نے ایک گول کیا مگر اس سیزن میں وہ 30 گول کرکے مداحوں کو دیوانہ بناگیا۔مداحوں نے خوشی میں صالح کے لیے خوب نعرے بھی لگائے۔ واضح رہے کہ لیور پول کی 125 سالہ تاریخ میں محمد صالح 30 گول کرنے والے 13 ویں کھلاڑی ہیں۔ کثر فٹ بال فین تو یہ بات کہنے پر مجبور ہوگئے کہ اگر صالح مزید گول کرتے تو وہ بھی اپنے فٹ بال ہیرو کی طرح مسلمان ہو جاتے۔

TOPPOPULARRECENT