Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ، آسٹریلیا کو ہرانا نہیں جانتا : ہیزل ووڈ

انگلینڈ، آسٹریلیا کو ہرانا نہیں جانتا : ہیزل ووڈ

ملبورن ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کا احساس ہیکہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرانے کا ہنر انگلینڈ نہیں جانتا۔ اس ماہ سے شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء میں وہ (انگلینڈ) حیرت کی شدت کے سبب انگشت بدنداں رہ جائیگا۔ جوش ہیزل ووڈ نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ سے کہا کہ ’’میں نہیں سمجھتا کہ وہ ہمیں شکست دینا

ملبورن ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کا احساس ہیکہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرانے کا ہنر انگلینڈ نہیں جانتا۔ اس ماہ سے شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء میں وہ (انگلینڈ) حیرت کی شدت کے سبب انگشت بدنداں رہ جائیگا۔ جوش ہیزل ووڈ نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ سے کہا کہ ’’میں نہیں سمجھتا کہ وہ ہمیں شکست دینا نہیں جانتے۔ بالخصوص آسٹریلیا میں وہ (انگلینڈ) ہمیں شکست نہیں دے سکتا‘‘۔ جوش ہیزل ووڈ نے مزید کہا کہ ’’گذشتہ چند برسوں کے دوران اور بالخصوص اس (ٹرائی) سیریز میں ہم یہ بات ثابت کرچکے ہیں۔ چند مرتبہ انہیں شکست دے چکے ہیں۔ وہ اپنا سر پیٹتے رہ جائیں گے۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ ہم اس کھیل (ورلڈ کپ) میں کس طرح پہلا مقام حاصل کرسکتے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT