Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ ، اسٹوکس کے بغیر ایشیس سیریز کیلئے تیار :روٹ

انگلینڈ ، اسٹوکس کے بغیر ایشیس سیریز کیلئے تیار :روٹ

اسٹار آل راؤنڈ نائٹ کلب حملے کے بعد زیرتفتیش ، شرکت غیر یقینی

پرتھ ۔ /29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے آج یہاں اپنی ٹیم کی آمد پر کہا کہ وہ بن اسٹوکس کے بغیر ایشیس سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف مقابلے کیلئے تیار ہیں ۔ نائب کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس اس دورہ کنندہ ٹیم میں شامل نہیں ہیں ۔ وہ ستمبر کے دوران برسٹل کے ایک نائٹ کلب کے باہر پیش آئے ایک واقعہ میں جسمانی گزند پہونچانے کے شبہ پر گرفتاری کے بعد زیرتفتیش ہیں ۔ انگلینڈ اور ویلس کرکٹ بورڈ نے ہنوز اس بات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے کہ 26 سالہ اسٹوکس ، جن کی انگلی ٹوٹ گئی ہے ، /23 نومبر سے برسبین میں پہلے ٹسٹ کے ساتھ شروع ہونے والی سیریز سے باہر رہیں گے ۔ روٹس نے روانگی سے قبل یہ واضح کردیا تھا کہ تمام پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز سے بین اسٹور کے امکانی غیاب کیلئے بھی تیار رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کسی بھی صورتحال کا سامناکرنے کیلئے تیار ہے ۔ روٹ نے اخباری نمائندوں سے کہا تھا کہ ’’ممکن ہے کہ اسٹوکس کے رنز ہونے کے سبب دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے ۔ لیکن ایشیس کرکٹ میں ہمیشہ نفسیاتی عنصر رہا ہے ۔ روٹ نے کہا کہ ’’جب آپ چند (اننگز) کھیلیں گے ۔ آپ جان جائیں گے کہ کیا توقع کی جاسکتی ہے اور یہ بھی جان جائیں گے کہ کھیل کیسے رہیں گے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT