Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ اور اٹلی سیمی فائنل میں داخل

انگلینڈ اور اٹلی سیمی فائنل میں داخل

سیول۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ اور اٹلی کی ٹیمیں فیفا انڈر 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، زیمبیا اور میکسیکو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں اٹلی نے زیمبیا کو 3-2 جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے میکسیکو کو1-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
انگلینڈ کے چیلنج کیلئے آسٹریلیائی ٹیم تیار:اسمتھ
لندن۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ آئی سی سی چمپینس ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی کیلئے ٹیم کو انگلینڈ کے چیلنج کا سامنا ہے اور ٹیم کے بیٹسمین اس چیلنج کیلئے تیار ہیں۔ آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ اور پھر بنگلہ دیش کے خلاف ہوئے مقابلوں میں بارش کی وجہ سے ایک ایک نشان حریف ٹیموں کے ساتھ بانٹنا پڑا ہے حالانکہ بنگلہ دیش کے خلاف وہ کامیابی کے موقف میں تھی۔

TOPPOPULARRECENT