Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ تن آسانی نہیں کریگا، معین علی کا عزم

انگلینڈ تن آسانی نہیں کریگا، معین علی کا عزم

لندن ، 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کی عین خواہش ہے کہ السٹیر کک کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ’’بھرپور دباؤ برقرار رکھے‘‘ جبکہ وہ 4-1 کی ایشز سیریز فتح دی اوول میں مکمل کرنے کوشاں ہیں، جہاں پانچواں و آخری ٹسٹ آئندہ جمعرات 20 اگسٹ کو شروع ہوگا۔ انگلینڈ نے شنبہ کو ٹرینٹ برج میں منعقدہ تیسرے ٹسٹ میں آسٹریلیا کے مقابل اننگز اور 78 رنز کی زبردست کامیابی کے ساتھ ایشز پر قبضہ برقرار رکھا ہے۔ انگلینڈ کی کبھی کوئی ٹیم نے وطن میں کسی واحد ایشز مہم میں چار ٹسٹ نہیں جیتے ہیں لیکن وہ ٹارگٹ اب ٹیم کے پیش نظر ہے جب وہ سیریز کے قطعی مقابلے کیلئے ایشز ایکشن سے ایک ہفتہ آرام کے بعد جنوبی لندن میں پھر سے جمع ہوجائیں گے۔ اس درمیان معین ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 کوارٹر فائنل میں ورسٹرشائر کی طرف سے ہمپشائر کے خلاف جمعہ کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ’’یہ بڑی سیریز میں 4-1 کی جیت درج کرانے کا عظیم موقع ہے،‘‘ معین نے گزشتہ روز یہ بات ’اسکائی اسپورٹس‘ سے کہی۔ آف اسپنر اور اسٹائلش بیٹسمن نے مزید کہا، ’’ہم نے ابھی تک بہت اچھا کھیلا ہے، اور ہم کچھ بھی بگاڑ لینا نہیں چاہتے ہیں۔ ہم ردھم کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، اسی طرح کھیلیں گے جس طرح اب تک کھیلے ، دباؤ کو پوری شدت سے قائم رکھیں گے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT