Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ سنسنی خیز لارڈ ز ٹسٹ جیت گیا

انگلینڈ سنسنی خیز لارڈ ز ٹسٹ جیت گیا

لندن ۔26 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے لارڈز کے میدان میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 124 رنز سے شکست دے کر دو میچ کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔السٹر کک زیرقیادت انگلینڈ نے میچ کے آخری روز کل یہاں نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 345 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ نے ج

لندن ۔26 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے لارڈز کے میدان میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 124 رنز سے شکست دے کر دو میچ کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔السٹر کک زیرقیادت انگلینڈ نے میچ کے آخری روز کل یہاں نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 345 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ نے جب اننگز شروع کی تو ابتدائی تین کھلاڑی 12 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کیوی ٹیم ابتدائی جھٹکوں سے باہر نہ آ سکی اور اس کی وکٹیں یکے بعد دیگر گرتی رہیں اور ایک موقع پر صرف 61 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔کوری اینڈرسن اور وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کا اسکور 168 رنز تک پہنچا دیا۔ اس پارٹنرشپ کے ٹوٹنے کے بعد نیوزی لینڈ کا کوئی بیٹسمن جم کر نہ کھیل سکا اور مہمان ٹیم 220 رنز بنا سکی۔انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس سب سے کامیاب بولر رہے۔ انھوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں ٹسٹ کے پانچویں روز انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر اننگز شروع کی اور پوری ٹیم 478 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح اسے نیوزی لینڈ پر 344 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 523 رنز بنائے تھے۔اسٹوکس کو آل راؤنڈ مظاہرہ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT