Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / انگلینڈ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ چمپئن

انگلینڈ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ چمپئن

شاندار مقابلے میں اسپین کو 5-2 سے شکست ، 66 ہزار شائقین نے اسٹیڈیم میں مشاہدہ کیا
کولکتہ ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : انگلینڈ نے آج شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کو 5-2 سے شکست دے کر فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فائنل جیت لیا ۔ انگلینڈ نے ایک ہی سال دو فیفا کپ جیتنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے ۔ جب کہ جون میں فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ بھی اس نے جیتا تھا ۔ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں آج کا مقابلہ یادگار رہا جہاں 66 ہزار شائقین کی موجودگی میں انگلینڈ نے دو گول پیچھے رہنے کے بعد شاندار واپسی کی اور میچ کو اپنے حق میں کرلیا ۔ اسپین نے ابتدائی نصف گھنٹے میں 2-0 کی سبقت حاصل کرلی تھی ۔ لیکن انگلینڈ کی گول مشین اھیان بریوسٹر نے 44 ویں منٹ میں طاقتور ہیڈر کے ذریعہ پہلا گول بنایا ۔ بریوسٹر نے جملہ 8 گول بناتے ہوئے ’ گولڈن بوٹ ‘ بھی جیتا ہے ۔ سکنڈ ہاف میں مورگن گبس نے گول بناکر اسکور کو 2-2 سے مساوی کردیا ۔ 69 ویں منٹ میں فل فوڈن نے تیسرا اور 84 ویں منٹ میں مارک گویہی نے چوتھا گول بنایا ۔ فوڈن نے 88 ویں منٹ میں پانچواں گول بنایا ۔۔

TOPPOPULARRECENT