Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ میں بے عزتی کیلئے تیار رہیں:ٹم

انگلینڈ میں بے عزتی کیلئے تیار رہیں:ٹم

ہوبارٹ۔11 مئی(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے بھی اپنی ٹیم کو انگلینڈ میں ہونے والی ممکنہ ’’بے عزتی‘‘ کا سامنا کرنے کیلیے تیار رہنے کی ہدایت دی۔ٹم پین نے کہا ہے کہ یہ تو طے ہے کہ جو کچھ ہوا انگلینڈ لازمی طور پر اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا، کھلاڑیوں کو اس کیلیے تیار رہنے کی ضرورت ہے، اگر ہم ایک ٹیم کے طور پر اچھا کھیلے اور مثبت انداز میں آگے بڑھے تو پھر فقرے بازی خود ہی دم توڑ جائے گی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا جنوبی افریقہ میں سامنے آئے بال ٹیمپرنگ تنازعہ کے بعد پہلی مرتبہ کسی سیریز کیلیے ملک سے باہر جارہے ہیں، اس ٹور میں محدود اوورز کے مقابلے ہونگے۔

TOPPOPULARRECENT