انگلینڈ نے آسٹریلیا کو حیران کردیا ‘ پاکستان کو بھی شکست

بھوبنیشور۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہیرو چمپئنس ٹرافی ہاکی ٹورنمنٹ کا افتتاحی دن غیر متوقع نتیجہ کے ساتھ شروع ہوا ہے جیسا کہ سیام وارڈ نے بین الاقوامی کریئر کا شاندار کارکردگی کے ذریعہ آغاز کیا اور عالمی درجہ بندی میں پانچویں مقام پر فائز انگلینڈ نے پانچ مرتبہ کی چمپئن آسٹریلین کو 3-1سے شکست دی جب کہ درجہ بندی میں اعلیٰ مقام پر فائز بل

بھوبنیشور۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہیرو چمپئنس ٹرافی ہاکی ٹورنمنٹ کا افتتاحی دن غیر متوقع نتیجہ کے ساتھ شروع ہوا ہے جیسا کہ سیام وارڈ نے بین الاقوامی کریئر کا شاندار کارکردگی کے ذریعہ آغاز کیا اور عالمی درجہ بندی میں پانچویں مقام پر فائز انگلینڈ نے پانچ مرتبہ کی چمپئن آسٹریلین کو 3-1سے شکست دی جب کہ درجہ بندی میں اعلیٰ مقام پر فائز بلجیم نے پاکستان کو2-1سے شکست دیتے ہوئے پول اے میں اپنی مہم کا کامیاب آغاز کیا ہے ۔ بین الاقوامی کریئر کا آغاز کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف پہلا مقابلہ کھیل رہے سیام نے 27ویں اور 56ویں منٹ میں انگلینڈ کیلئے دو گول کئے جب کہ ایلسٹر بروگ ڈان نے چھٹویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کیلئے بہتر شروعات فراہم کی ۔ انگلینڈ نے ایک ایسی کامیابی حاصل کی جس کا وہ اس مقابلہ میں مستحق تھا ۔ آسٹریلیا کیلئے واحد گول مقابلہ کے 54ویں منٹ میں کریس کیری لو نے بنایا ۔

درجہ بندی میں پہلے مقام پر فائز آسٹریلیائی ٹیم جو کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی وہ 8ممالک کے درمیان کھیلے جارہے اس ٹورنمنٹ کے پہلے مقابلہ میں وہ مظاہرہ کرنہیں پائی ‘جس کیلئے وہ مشہور ہے ۔دوسری جانب انگلینڈ نے چمپئنس ٹرافی کا شاندار آغاز کیا ہے جیسا کہ مقابلہ کے چھٹے منٹ میں ہی بروگ ڈان نے گول بناتے ہوئے ٹیم کو سبقت دلوائی ۔ عالمی چمپئن آسٹریلیا دوسرے مرحلہ میں بہتر مظاہرہ کے ذریعہ واپسی کی تاہم پنالٹی کارنرس پر ملنے والے چند مواقعوں کو وہ گول میں تبدیل نہیں کرپائی ۔ 27ویں منٹ میں سیام نے گول کرتے ہوئے بین الاقوامی کریئر میں اپنا کھاتہ کھولا ہے

جیسا کہ انہوں نے گذشتہ ہفتہ ہیری مارٹن کی جانب سے زخمی ہونے کے باعث آخری وقت میں ٹیم سے دستبرداری اختیار کی جس کے بعد سیام کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔ مقابلہ میں دو گول سے پیچھے رہنے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم جو کہ اپنے کرکٹ کھلاڑی آنجہانی فلپ ہیوز کی یاد میں اپنے کندھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھیں تھی انہوں نے پہلاگول بنایا ۔ دن کے دوسرے مقابلہ میں عالمی درجہ بندی میں چوتھے مقام پر فائز بلجیم میں 11ویں مقام کی ایشیائی ٹیم پاکستان کیلئے حالات مشکل کردیئے ۔بلجیم نے پاکستان کے خلاف مقابلہ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے 10ویں منٹ ہی گول بنایا ۔بلجیم کیلئے ٹیان گائے کوسن نے سبقت دلوائی ۔

دوسرے مرحلے میں گول نہ بنانے کے بعد پاکستان نے مقابلے کے 36ویں منٹ میں اُس وقت مقابلے کا اپناپہلا گول کیا جب کپتان محمد عمران نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کیا ۔ پاکستان نے مقابلہ کو برابر تو کیا لیکن اگلے ہی 7منٹ بعد بلجیم کو اُس وقت سبقت مل گئی جب اس کے کھلاڑی تھامس بریلس نے گول کیا ۔ پاکستان نے مقابلے کے چوتھے اور آخری مرحلے میں میچ کو ڈرا کرنے کی پوری کوشش کی تاہم پاکستانی کھلاڑی بلجیم کے دفاع کو توڑنے میں ناکام رہے ۔ شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم کے کوچ شیخ نواز نے کھلاڑیوں کے مظاہروں پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔ پاکستانی کوچ شیخ نواز نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے مظاہروں پر وہ مطمئن ہے حالانکہ کھلاڑیوں نے بہتر مظاہرہ کیا تاہم وہ گول بنانے کے چند مواقع گنوائے جس میں دو پنالٹی کارنرس بھی شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT