Wednesday , December 12 2018

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہراکر سیریز جیت لی

لندن۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے ڈرہم میں نیوزی لینڈ کو 3 وکٹس سے ہراکر پانچ ونڈے میچس کی سیریز 3-2 سے جیت لی۔ کل کے میچ میں انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار جونی بیئر سٹو نے ادا کیا۔ انھوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو سنسنی مقابلے کے ب

لندن۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے ڈرہم میں نیوزی لینڈ کو 3 وکٹس سے ہراکر پانچ ونڈے میچس کی سیریز 3-2 سے جیت لی۔ کل کے میچ میں انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار جونی بیئر سٹو نے ادا کیا۔ انھوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو سنسنی مقابلے کے بعد تین وکٹوں کے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز تین دو سے جیت لی ہے۔انگلینڈ نے 192 رنز کا مطلوبہ ہدف 25 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اووروں میں 9وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے تاہم بارش کے بعد انگلینڈ کو 26 اوورز میں جیتنے کیلئے 192 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔ انگلینڈ کے دوسرے نمایاں بیٹسمین سام بیلنز رہے، انھوں نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سانٹر نے تین اور بین ویلر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے یا انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر مارٹن گپتل نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز بنائے جبکہ کپتان برینڈن میکلم صرف 6 رنز ہی بنا سکے۔ کین ولیمسن اور گپتل نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 94 رنز بنائے۔ ولیمسن 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنا کر سٹوکس کی گینڈ پر کلین بولڈ ہوئے۔ ان کے علاوہ راس ٹیلر 47، گرانٹ ایلیٹ 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سٹیون فن نے 73 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے 3 ، ڈیوڈ ویلی اور عادل راشد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 350 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کر دی تھی۔جبکہ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اوول میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 13 رنز سے جبکہ برمنگھم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 210 رنز سے شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT