Saturday , November 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ ورلڈ کپ میںپہلے اور ہندوستان دوسرے مقام پر:آئی سی سی

انگلینڈ ورلڈ کپ میںپہلے اور ہندوستان دوسرے مقام پر:آئی سی سی

دبئی ۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی نے ورلڈکپ 2019 کے متوقع فاتح کیلئے رائے شماری کرائی ہے جس کے مطابق انگلینڈ کو سب سے زیادہ پسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان ہے۔ ووٹنگ کے مطابق ایان مورگن کی قیادت میں میزبان انگلش ٹیم کو سب سے زیادہ 41.23 جبکہ 2017 میں انگلش میدانوں پر چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان ٹیم کو 25.37 فیصد ووٹ ملے۔ ہندوستان نے 21.19 فیصد شائقین کی حمایت حاصل کی۔ حیرت انگیز طور پر چوتھے نمبر پر آسٹریلیا 3.86 ،پانچویں پر جنوبی افریقہ 3.44 اور چھٹے پر نیوزی لینڈ کو 1.67فیصد شائقین نے خطاب کیلئے پسندیدہ سمجھا ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ آئندہ برس انگلینڈ میں کھیلا جائے گا اور فی الحال انگلینڈکے ونڈے میں مظاہرے شاندارہیں جبکہ ہندوستان کا حالیہ دورہ انگلینڈ مایوس کن رہا جبکہ پاکستان نے انگلینڈ میں چمپیئنز ٹرافی کے خطابی مقابلے میں ہندوستان کو شکست دی ہے۔

آئی پی ایل کیلئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کا کھلاڑیوں کو اجازت دینے سے انکار
لندن۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن کے لئے اپنے کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے سے انکار کردیا ہیجس کے بعدآخری اہم میچوں، پھر پلے آف اور فائنل میں ان 2 ممالک کے کرکٹرز شامل نہیں ہونگے۔کرکٹ ورلڈکپ 30 مئی 2019 کو شروع ہونا ہے، جبکہ آئی پی ایل مارچ کے درمیان سے شروع ہوکر مئی کے تیسرے ہفتے تک جاری رہے گی،ا س لیے مئی میں انگلش اور آسٹریلیائی کرکٹرز کو کو آرام دینے کی غرض سے آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT