Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ ٹور کیلئے پاکستانی اسکواڈ کو عنقریب قطعیت

انگلینڈ ٹور کیلئے پاکستانی اسکواڈ کو عنقریب قطعیت

لاہور ، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ دورۂ انگلینڈ میں ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ ٹسٹ اسکواڈ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ان کا نظریہ ہے کہ ٹیم میں ڈسپلن ہو گا تو پرفارمنس بھی اچھی ہو گی۔ انضمام نے ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے کلب کرکٹ کی اہمیت پر زور دیا اور اس ضمن میں جاری کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نویں نمبر پر ہیں تو ہمیں حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن میں کوچ کی رائے کو بھی شامل کریں گے۔ اور بتایا کہ محمد حفیظ کی رپورٹ میں کافی بہتری آئی ہے، امید ہے حفیظ انگلینڈ کا ٹور کرنے میں کامیاب ہونگے۔

TOPPOPULARRECENT