Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ پہلی اننگز میں 389 رنز پر آل آؤٹ

انگلینڈ پہلی اننگز میں 389 رنز پر آل آؤٹ

لارڈس ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں کھیلے جارہے لارڈس ٹسٹ کے دوسرے دن میزبان انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 389 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ نیوزی لینڈ کیلئے فاسٹ بولروں کی جوڑی ٹرینٹ بولٹ اور میاٹ ہینری نے فی کس 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ انگلینڈ نے آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 354/7 سے کیا تھا اور اُمید کی جارہی تھی کہ معین علی کی و

لارڈس ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں کھیلے جارہے لارڈس ٹسٹ کے دوسرے دن میزبان انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 389 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ نیوزی لینڈ کیلئے فاسٹ بولروں کی جوڑی ٹرینٹ بولٹ اور میاٹ ہینری نے فی کس 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ انگلینڈ نے آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 354/7 سے کیا تھا اور اُمید کی جارہی تھی کہ معین علی کی وکٹ پر نصف سنچری کی تکمیل کے بعد موجودگی سے انگلینڈ پہلی اننگز میں ایک بڑا اسکور کھڑا کرے گا لیکن بولٹ نے ابتدائی سیشن میں معین علی کے ہمراہ اسٹورٹ براڈ کو وکٹوں کے پیچھے آؤٹ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو شدید نقصان پہنچایا ۔ معین علی آؤٹ ہونے سے قبل 58 رنز اسکور کئے جبکہ اسٹورٹ براڈ صرف 3 رنز ہی اسکور کرپائے ہیں۔ انگلش ٹیم کی اننگز مزید پہلے ہی ختم ہوجاتی گرچہ کہ پہلا ٹسٹ کھیل رہے فاسٹ بولر مارک ووڈ اور جیمس اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کے بولروں کو مزید کامیابی سے باز رکھا ۔ نیوزی لینڈ کے بولروں کو اس جوڑی کو توڑنے کیلئے 6 اوورس کی بولنگ کرنی پڑی اور بالآخر ٹم ساؤتھی کے مقام پر بولنگ کی تبدیلی کے ساتھ ہنری نے پہلے ہی اوور میں اینڈرسن کو 11 رنز پر آؤٹ کرتے ہوئے یہ جوڑی توڑی ۔ دریں اثناء ووڈ نے 8 رنز اسکور کئے ۔ نیوزی لینڈ کیلئے بولٹ نے 79 رنز اور ہینری نے 93 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT