Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ چار روزہ ٹسٹ کیلئے کوشاں

انگلینڈ چار روزہ ٹسٹ کیلئے کوشاں

لندن۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے 2020 تک چار روزہ ٹسٹ میچز کروانے کی تیاری کر لی۔ ٹسٹ میں تبدیلی ممکنہ طور پر 2019 ایشز سیریز کے بعد ہو گی۔ ای سی بی کو بہت زیادہ ٹی ٹونٹی میچز پر تنقید کا سامنا تھا جس کے بعد طویل کرکٹ کی جانب مداحوں کو واپس لانے کیلئے یہ تبدیلی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے بموجب چار روزہ ٹسٹ پر اکتوبر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں تبادلۂ خیال ہوگا۔ اس اجلاس کا ایجنڈا ٹسٹ کرکٹ کو دوبارہ دلچسپ بنانا اور2020میں ٹسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد ہے۔واضح رہے کہ آخری مرتبہ چار روزہ ٹسٹ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 1973 میں کھیلا گیا تھا۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے بھی باکسنگ ڈے پر زمبابوے کے ساتھ چار روزہ ٹسٹ کھیلنے کا اعلان کیا ہے اور اب انگلینڈ کے اس فیصلے سے اس نظریہ کو مزید تقویت ملی ہے۔

TOPPOPULARRECENT