Thursday , October 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ چوتھے ٹسٹ میں کامیابی کیلئے پرعزم

انگلینڈ چوتھے ٹسٹ میں کامیابی کیلئے پرعزم

مانچسٹر۔ 5اگست (سیاست ڈاٹ کام) انگلش ٹیم مہمان ہندوستان کو چوتھے ٹسٹ میں شکست دینے اور کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹسٹ اولڈ ٹریفورڈ میں کل شروع ہوگا۔ اس ضمن میں وکٹ کیپر بیٹسمین جوس بٹلر نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹسٹ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھے گی اور مہمان ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ چوتھے ٹسٹ میں مہمان ٹیم کو آسان تصور نہیں کیا جائے گا اور انگلینڈ کی ٹیم پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی اور شائقین کرکٹ کو جیت کا ایک اور تحفہ دے گی۔ فاسٹ بولراسٹیورٹ براڈ نے کہا کہ ہندوستان کیخلاف تیسرے ٹسٹ میں کامیابی کے بعد تمام کھلاڑی فارم میں آچکے ہیں اورسیریز میں کامیابی کیلئے صدفیصد مظاہرہ کریں گے ۔ آل راونڈر نے کہا کہ حریف ٹیم کو چوتھے ٹسٹ میں سخت چیلنج دینگے۔مجھے امید ہے کہ ساتھی کھلاڑی ہندوستان کے تمام عزائم کو ناکام بناتے ہوئے فتح میں اپنا کردار ادا کرینگے۔فاسٹ بولراسٹیون فن نے چوتھے ٹسٹ میں شامل ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ وہ اس ٹسٹ کو اپنی بہترین کارکردگی سے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔ وہ اس ٹسٹ میں سلیکٹروں کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ فاسٹ بولر نے کہاکہ وہ ایک سال بعد ٹسٹ کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہوںگی۔واضح رہے کہ ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹسٹ سیریز 1-1سے برابر ہے۔

بی سی سی آئی اینڈرسن کے خلاف آئی سی سی سے رجوع
ممبئی ۔ 5اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی نے انگلش فاسٹ بولر اینڈرسن کے خلاف آئی سی سی کو ایک ای میل روانہ کرتے ہوئے اس کے فیصلہ کے خلاف اپیل داخل کی ہے۔ آئی سی سی کے منتخب کردہ قانونی کمشنر گارڈن لوئیس نے اینڈرسن ۔ جڈیجہ تنازعہ پر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں حریف کھلاڑیوں کو بے قصور قرار دیا ہے جس پر بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے اس فیصلہ کیخلاف اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT