Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کو جارحانہ کھیل دکھانا ہوگا: کالنگووڈ

انگلینڈ کو جارحانہ کھیل دکھانا ہوگا: کالنگووڈ

لندن ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راونڈرکالنگووڈ نے کہا ہے کہ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنی ہوگی اوردباو برداشت کرنا ہوگا ۔ اگر انگلینڈ کے کچھ کھلاڑی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی کامیابی کو کوئی ٹیم نہیں روک سکتی۔ کالنگووڈ نے کہا کہ انہیں اس وقت نہیں معلوم کہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم کپتانی کون کرے گا لیکن جو بھی ہوگا اسے مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں ٹیم کو اتارنا ہوگا۔ اگر کھلاڑی اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ اور یقین رکھتے ہوئے میدان میں اتریں گے تو کامیابی ان کے قدم چومے گی۔ انہیں پورا یقین ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم میں بہت سے میچ ونز کھلاڑی ہیں جوورلڈ کپ میں انگلینڈ کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتے ہیں۔ وہ بھی انگلینڈ کی ہمت افزائی کے لئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جائیں گے۔ خیال رہے کہ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کررہے ہیں۔ اس ورلڈ کپ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم اپنے اعزاز کادفاع کرے گی۔ ورلڈ کپ کا آغاز 14 فبروری کو ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT