Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد مستقبل کا فیصلہ : مصباح

انگلینڈ کیخلاف سیریز کے بعد مستقبل کا فیصلہ : مصباح

پاکستان کے ٹسٹ کپتان کو سادہ زندگی پسند ، پروٹوکول اچھا نہیں لگتا
لاہور، 14 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ٹسٹ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل ہونا اعزاز کی بات ہے جبکہ انھیں پروٹوکول کے بغیر زندگی پسند ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹسٹ کپتان مصباح نے بتایا کہ انہوں نے نومبر 2014ء میں آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹسٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ مساوی کیا۔ وہ اسے یادگار قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بننے پر خوشی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن ہوا۔ ٹسٹ کپتان نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ پاکستان کے کامیاب ترین کپتان نے کہا کہ وہ سادگی پسند ہیں، اس لئے انہیں پروٹوکول اچھا نہیں لگتا۔ پاکستان کے کامیاب ترین ٹسٹ کپتان مصباح نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔ ٹیم ورک کے بغیر جیت کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT