Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کی ایشز سریز سے انکار کی دھمکی

انگلینڈ کی ایشز سریز سے انکار کی دھمکی

لندن۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈنے ایشز سیریز کیلئے دورہ آسٹریلیا سے انکا ر کر دیا ہے۔ انگلینڈ نے کہا ہے کہ جب تک کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز اسوسی ایشن کے درمیان تنخواہ کا تنازعہ حل نہیں ہوتا انگلینڈ آسٹریلیا کا دورہ نہیں کرے گا۔ اگرچہ ایشز سیریز کا 23 نومبر تک شروع ہونے کا ابھی کوئی امکان نہیں ہے۔ انگلینڈ کو اکتوبر کے اختتام میں آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وہ سفر نہیں کرینگے جب تک کہ ٹسٹ سیریز سے قبل ہونے والے وارم اپ میچز کی یقین دہانی نہ ہوجائے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو اس بات کا یقین ہے کہ ایشز سیریز آگے بڑھ جائے گی۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق تنازعہ کی سنگین صورتحال کا بخوبی انداہ ہے، اسی لئے آسٹریلیا اے کا دورۂ جنوبی افریقہ منسوخ ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT