Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کے خلاف سری لنکا کی کامیابی ممکن : کوچ

انگلینڈ کے خلاف سری لنکا کی کامیابی ممکن : کوچ

لندن ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کوچ مارون اٹاپٹو نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ دورۂ انگلینڈ پر منعقدہ پہلے ٹوئنٹی 20 مقابلے میں ان کی سری لنکائی ٹیم کی کامیابی دورۂ انگلینڈ پر مزید فتوحات کی ایک شروعات ہے ، کیونکہ انھیں امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ونڈے اور ٹسٹ سیریز میں بھی ان کی ٹیم کامیابی حاصل کرسکتی ہے ۔ ماضی کی سری لنکا

لندن ۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کوچ مارون اٹاپٹو نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ دورۂ انگلینڈ پر منعقدہ پہلے ٹوئنٹی 20 مقابلے میں ان کی سری لنکائی ٹیم کی کامیابی دورۂ انگلینڈ پر مزید فتوحات کی ایک شروعات ہے ، کیونکہ انھیں امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ونڈے اور ٹسٹ سیریز میں بھی ان کی ٹیم کامیابی حاصل کرسکتی ہے ۔ ماضی کی سری لنکائی ٹیم انگلینڈ میں سیزن کے ابتدائی موسمی حالات سے خود کو ہم آہنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا کیا تھا لیکن ٹوئنٹی 20 کی عالمی چمپین ٹیم نے انگلینڈ میں اب موجودہ حالات میں بہتر مظاہرے نہ کرنے کے بہت کم اشارے دیئے ہیںجس کے بعد امید کی جاسکتی ہے

کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ونڈے اور ٹسٹ سیریز میں ایشیائی ٹیم بہتر مظاہرہ کرے گی ۔ سری لنکائی ٹیم جنوبی لندن پہونچ چکی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ مقابلوں کی ونڈے سیریز کا جمعرات کو پہلا مقابلہ کھیلا جہاں سری لنکائی ٹیم کو اپنے اسٹار آل راؤنڈر تیسہارا پریرا اور ٹوئنٹی 20 کے کپتان لستھ ملنگا سے ایک اور بہتر مظاہرہ کی اُمید رہی ۔ سری لنکائی ٹیم کے کوچ اور سابق کپتان مارون اٹاپٹو نے کہا ہے کہ سری لنکائی ٹیم انگلینڈ کا دورہ انگلینڈ کو شکست دینے کے مقصد سے شروع کیا ہے جوکہ خوش آئند جذبہ ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی سرزمین پر میزبان ٹیم کوشکست دیتے ہوئے ہمیں خود کو ثابت کرنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT