Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کے خلاف شکست کی وجہ ناقص فیلڈنگ اور فٹنس :آفریدی

انگلینڈ کے خلاف شکست کی وجہ ناقص فیلڈنگ اور فٹنس :آفریدی

دبئی۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹوئنٹی20  کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ سے پہلے اپنی فٹنس اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں 173 رنز کے تعاقب میں تین رنز سے پاکستانی ٹیم پیچھے رہی تھی اور اسے سیریز میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ آفریدی نے جارحانہ  24 رنز بناکر میچ کو پاکستان کے حق میں کردیا تھا لیکن انگلینڈ جیت اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا، تاہم انہوںنے  کہا ہے کہ پاکستان کو اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ  اور درجہ بندی میں اپنا مقام برقراررکھنے کے لئے محنت کی ضرورت ہے۔ نیز میری پاس میچ جتنے کا موقع تھا لیکن وہ ضائع ہوگیا ، انگلینڈ ٹیم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں لیکن ہمیں اگلے سال ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل اپنی فٹنس اور فیلڈنگ بہتر کرنا ہوگی۔ دوسری جانب ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے بھی اسی طرح کے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا جدید کرکٹ اور اس کا طرز عمل تبدیل ہوچکا ہے، ہم نمبر دو پر اس لئے ہیں کہ ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ ہماری فٹنس اور فیلڈنگ میں خامیاں ہوں اور یہ فٹنس کا کھیل ہے۔ ٹیم انتظامیہ کو ذمہ داری لینی ہوگی اور اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ کھیل میں بہتری لانی ہے بحیثیت کوچ ہمیں کارکردگی بڑھانے پر توجہ دینی ہے۔ مشتاق نے کہاکہ اگر ایک کھلاڑی فٹ نہیں ہے لیکن باصلاحیت ہے تو آج کے کھیل کے مطابق فٹنس کی زیادہ ضرورت ہے۔ اگر سیریز میں پاکستان 2-1  سے شکست کھاتا ہے تو اسے دوسرے مقام کے لئے  ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ساتھ سخت مقابلے کا سامنا ہوگا۔مشتاق احمد  نے  مزید کہا  پاکستان نے دوسرے  میچ میں اچھا کھیل پیش کیا لیکن متوقع نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT