Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو شکست

انگلینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو شکست

سڈنی ۔ 13 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ کوارٹر فائنل کیلئے اپنی دوڑ میں برطانیہ نے آج یہاں بارش کے سبب تخفیف کے شکار ایک میچ میں نووارد ٹیم افغانستان کو 9 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے اپنی مہم کا کامیاب اختتام کیا۔ بارش کے سبب کھیل کئی مرتبہ روک دیا گیاجس میں افغانستان بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا اور انگلین

سڈنی ۔ 13 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ کوارٹر فائنل کیلئے اپنی دوڑ میں برطانیہ نے آج یہاں بارش کے سبب تخفیف کے شکار ایک میچ میں نووارد ٹیم افغانستان کو 9 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے اپنی مہم کا کامیاب اختتام کیا۔ بارش کے سبب کھیل کئی مرتبہ روک دیا گیاجس میں افغانستان بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا اور انگلینڈ نے بارش کے سبب 25 اوورس تک محدود کئے جانے والے اس مقابلہ میں افغانستان کو بہ آسانی 9 وکٹ سے شکست دیدیا۔ افغانستان کی ٹیم 36.2اوورس کا سامنا کرتے ہوئے 111/2 رن بناسکی تھی اور ڈک ورتھ ؍ لیوس طریقہ کار کے تحت اس میچ کو 25 اوور تک محدود کئے جانے کے بعد انگلینڈ کو محض 101 رن بنانا تھا اور اس ٹیم نے ایان بل 52 ( ناٹ آؤٹ ) کی مدد سے 18.1 اوورس میں یہ نشانہ پورا کرلیا۔ قبل ازیں افغانستان کے پانچ سرکردہ بیٹسمین مجموعی طورپر صرف 41 رن بناسکے ۔ مابعد کے کھلاڑی بھی بہتر کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکے ۔ شفیق اﷲ شفیق ہی افغانستان کیلئے سب سے زیادہ رن بنانے والے بیٹسمین رہے جنھوں نے 64 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 30 رن بنایا جس میں ایک چوکا بھی شامل ہے ۔ ساری افغان ٹیم کے کھیل میں صرف سات چوکے اور ایک چھکہ لگایا جاسکا ۔

TOPPOPULARRECENT