Sunday , October 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ کے 302 رنز کے جواب میں آسٹریلیا 165/4

انگلینڈ کے 302 رنز کے جواب میں آسٹریلیا 165/4

برسبین۔24نومبر(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے پہلے ایشز ٹسٹ کے دوسرے دن ناقص آغاز کے بعد واپسی کرتے ہوئے انگلینڈ کی پہلی اننگز302 رنز پر سمیٹ دی۔لیکن اس کے ساتھ ہی دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 165 رن پر اپنے چار اہم وکٹ بھی گنوا دیے ۔گابا میں رواں ٹسٹ کے دوسرے دن دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ کافی سخت رہا۔جہاں شروع میں ایک گھنٹے کے خراب کھیل کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پہلی اننگز کو 116.4 اوور میں 302 پر ڈھیر کر دیا تو وہیں پہلی اننگز کیلئے اتری آسٹریلیائی ٹیم نے بھی چائے تک اپنے سرفہرست تین کھلاڑیوں کو سستے میںگنوا دیا اور دن کے کھیل میں165 رنز پر ہی اپنے چار وکٹ کھو دیئے ۔ مڈل آرڈر میںکپتان اسٹیون اسمتھ (ناٹ آؤٹ 64) اور شان مارش (ناٹ آؤٹ 44) نے پانچویں وکٹ کے لئے89 رنز کی ناٹ آؤٹ ساجھے داری سے آسٹریلیا کو بہتر موقف میں لاکھڑا کیا۔لیکن اس سے پہلے انگلینڈ نے بھی آسٹریلیائی بیٹسمینوں کو ٹکنے کا موقع نہیں دیا اور اوپنر کیمرون بینکرافٹ (5)، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر (26) اورعثمان خواجہ (11) اور پیٹر ھنڈاسکومب(14) کو سستے میں چلتاکر دیا۔ قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ۔دوسرے دن انگلش ٹیم نے 196رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کو آگے بڑھایا۔ ناٹ آؤٹ بیٹسمین ملان اور معین علی نے اننگز شروع کی اور اسکور 245 رنز تک پہنچادیا،مہمان ٹیم کو پہلا نقصان ملان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 56رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر مارش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے –

TOPPOPULARRECENT