Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ 1000 ویں ٹسٹ کو یادگار بنانے کا خواہاں

انگلینڈ 1000 ویں ٹسٹ کو یادگار بنانے کا خواہاں

لندن۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے 1000 ویں ٹسٹ میچ کو یادگار انداز میں منانے کا پروگرام بنایا ہے۔ انگلش ٹیم یکم اگست کو ہندوستان کے خلاف بر منگھم میں سیریز کا جو پہلا ٹسٹ میچ کھیلے گی وہ اس کا مجموعی طور پر ایک ہزارواں ٹسٹ ہوگا اور اسی مناسبت سے ای سی بی نے فینز ٹرافی کپ مقرر کیا ہے۔ ہندوستانی اور انگلش مداحوں کے درمیان یہ ٹی 20 کرکٹ میچ 18 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT