Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انگلینڈ 328 پر آل آؤٹ ، پاکستان کی بہتر شروعات

انگلینڈ 328 پر آل آؤٹ ، پاکستان کی بہتر شروعات

لندن ۔ 12اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خلاف چوتھے ٹسٹ میں ناقص شروعات کے باوجود انگلینڈ نے معین علی کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 328 رنز اسکور کئے ۔ انگلش ٹیم ایک موقع پر 110/5 کی نازک صورتحال سے پریشان تھی ، تاہم معین علی نے 152 گیندوں میں 13 چوکوں اور دو چھکوں پر مشتمل 108 رنز کی اننگز کے علاوہ بیرسٹو(55) اور ووکس (45) کے ساتھ اہم پارٹنرشپس نبھاتے ہوئے ٹیم کو ایک بہتر اسکور فراہم کیا۔ جوابی اننگز میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان 1/3 سے پریشان تھی ، تاہم نائیٹ واچ مین یاسر شاہ اور اظہرعلی نے دوسری وکٹ کیلئے 49 اور اظہر علی کے ہمراہ اسد شفیق کے درمیان نصف سنچری کی پارٹنرشپ کی بدولت مہمان ٹیم ابتدائی جھٹکے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی ۔ اظہرعلی ایک مرتبہ پھر سست بیٹنگ کے بعد 113 گیندوں میں 49 رنز بنائے جبکہ یاسر شاہ 26 رنز اسکور کرپائے ۔ نمبر 4 پر اسد شفیق کو ترقی دی گئی جنھوں نے تیز رفتار نصف سنچری مکمل کی ۔ تادم تحریر 50 اوورس کے کھیل کے بعد پاکستان 175/3 رنز بنالئے جس میں اسد شفیق کے 95 گیندوں میں 70رنز بھی شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT